فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کووفاق پرچڑھائی کےلیے تیارکرلیا

0
87

لاہور:فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کووفاق پرچڑھائی کے لیے تیارکرلیا،اطلاعات کے مطابق سابق ،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کو کچھ ایسا پیغام دیا ہے کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فواد چوہدری صوبوں کو وفاق پرچڑھائی کے لیے تیار کررہےہیں‌

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں‌ کہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو،اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 25 مئ کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں

فواد چوہدری کے اس طرز عمل سے یہ بات بالکل واضح ہورہی ہے کہ فواد چوہدری اپنی صوبائی حکومتوں کو وفاقی حکومت سے ٹکرانے کی کوشش کررہے ہیں ،جس سے یقینی طورپروفاق اور صوبوں کے درمیاں معاملات میں کشیدگی آئے گی جو کہ ایک اچھا شگون نہیں ہے ، فواد چودھری سمیت کئی دیگر رہنماؤں کی بھی خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتی غیر آئینی کام کرتے ہوئے وفاق سے ٹکرائیں لیکن وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وفاق سے ٹکرانا آسان نہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بھی یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی باتیں کر رہے ہیں، اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے رہے ہیں، 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی بطور اپوزیشن لیڈر ہی نظر آئے، جب سے حکومت گئی تب سے کرسی کے لئے منتیں کر رہے ہیں،کبھی امریکہ کی غلامی سے نکلنا چاہتے ہیں تو پھر خود ہی امریکہ سے مدد مانگ لیتے ہیں

۔

ادھر اس سے پہلے بھی فواد چوہدری نے ایک بیان داغا ہیں جس میں وہ حکومت کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہےکہ امید ہے 10 ستمبر تک ان کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا

Leave a reply