فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے
فواد چودھری کو گھر سے گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی ٹریننگ سنٹر چوہنگ منتقل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اس بات کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ جس مقام پر فواد کو لے کر گئے میں وہان پہنچ چکا ہوں
فواد چودھری کیخلاف مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول ہو گئی ہے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف بیان پر درج مقدمے میں فواد چودھری کو گرفتار کیا گیا ہےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پہ گذشتہ رات فواد چوہدری پہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درج ایف آئی آر میں فواد چودھری کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ لکھا گیا ہے جس میں فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی
فواد چودھری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف آج عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فواد کو رہا کیا جائے۔