فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے پہلے گرفتار کر لئے گئے
فراز چودھری کو جہلم میں فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔فواد چودھری نے اپنی اہلیہ حبا اور بھائی فیصل کے بجائے بھائی فراز کو پاور آف اٹارنی دی تھی، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر وہ خود الیکشن نہ لڑ سکے تو چودھری شہباز امیدوار کا فیصلہ کریں گے .
تھانہ سول لائن پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو کو ضلع کچہری میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا، فراز چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے حلقہ این اے 60سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔ فراز چوہدری کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد فراز چوہدری کو جیل منتقل کردیا جائے گا