ن لیگی رہنما مریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کا معاملہ،ایف آئی اے نے فواد چودھری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا
ایف آئی اے نے فواد چودھری کو 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا، فواد چودھری نے گزشتہ روز مریم نواز کے حوالہ سے ٹویٹ کی تھی کہ نیب فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے اور تحقیقات کی جائیں کہ دو کروڑ روپے کی گھڑی دس لاکھ میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئی
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1635193510096764928
اس ٹویٹ پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا کہا تھا، آج فواد چودھری کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں طلب کیا گیا ہے. طلبی پر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی ،ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا،اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں،
ن لیگ کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف پر جھوٹا الزام لگایا۔ جھوٹ بولو گے تو کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی؟ جھوٹ اور الزام کے علاوہ کوئی اور بات بھی آتی ہے؟ اپنی دفعہ ایک نوٹس کو آئین کی معطلی بنا دیا۔ واہ !!
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے 2002 سے 2022 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ گزشتہ روز پبلک کر دیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، آج عدالت نے 2002 سے قبل کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،