فواد چودھری کو کک آؤٹ کریں،تحریک انصاف کے کارکنان کا وزیراعظم سے مطالبہ

0
47

فواد چودھری کو کک آؤٹ کریں،تحریک انصاف کے کارکنان کا وزیراعظم سے مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، حریم شاہ نے وفاقی و صوبائی وزراء کی آڈیو ،ویڈیوز لیک کیں ، جس کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ حریم شاہ کے پیچھے بھارتی لابی ہے، اس کے بعد ایک اور پروگرام میں حریم شاہ کا انٹرویو کرنے والے اینکر نے مبشر لقمان کے ہمراہ انکشاف کیا کہ اب فواد چودھری سمیت دیگر کئی لوگوں کی ویڈیو آنے والی ہیں.

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ہوا ہے، فواد چودھری نے حریم شاہ سے ملاقات سے انکار کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے فواد چوھدری کو جھوٹا ثابت کر دیا، فواد چودھری کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کریں،موجودہ حکومت کے متنازعہ ترین بیان دینے والے فواد چودھری ویڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر انتہائی پریشان ہیں، اسی پریشانی کی وجہ سے فواد چودھری نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر حملہ کیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے

فواد چودھری کے خلاف سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ فواد چودھری اسے استعفیٰ لیا جائے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فی الفور اپنی کابینہ سے ایسے لوگوں کو نکال دینا چاہئے جو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن ميں عمران خان کی کابینہ کے کچھ ارکان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے کہا تھا کہ میں اپنے پروگرام میں حریم شاہ کی ویڈیو دکھاؤ گا منسٹر صاحب انکے گلے پڑ گۓ تھپڑ مارے گتھم گتھا ھو گۓ وفاقی منسٹر کو زیب نہیں دیتا سرعام شادی کی تقریب میں تماشہ بنے یا بناۓ وہ تحریک انصاف کا منسٹر ھے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ھے خان کو نوٹس لینا چاہیے

https://twitter.com/FerozeSaeed/status/1214141765222977537

ایک اور صارف نے لکھا کہ اپنی غلطی کو چھپانے کے لیے دھونس جما رھا ہے اگر جھوٹی خبر ہوتی تو اسی کے پروگرام میں بیٹھ کر ثابت کردے نا کہ بھری محفل میں کسی ؓکی پگھڑی اچھا لتے.

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ اقتدارکے نشے میں ہو،اللہ نے عزت دی ہے تو سنبھالنا سیکھو،اگر مبشر نےغلط بھی کیا تھاتو عدالتیں موجود ہیں آپ کواپنی عدالت لگانے کاحق کس نے دیا؟آپ حکمران ہیں اپنے حسن اخلاق اورکردارسے خود کو مثالی بنائیں۔حکمران رول ماڈل ہوتے ہیں خود کوسمبھالیں رویہ درست کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد چودھری کو پی ٹی آئی کے سپورٹرز قبول نہیں کرتے ہم چاہتے ہیں کہ اسی وقت خان صاحب فواد چودھری کو پارٹی سے نکال دیں۔ لڑائی جھگڑا جاہل کی نشانی ہے اگر ٹھیک ہے تو ڈر کیسا ضرور کچھ غلط کیا ہے جس وجہ سے یہ سب کیا اس نے پلیز کک آؤٹ کریں اسے خان صاحب .

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

فواد چودھری وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ قانون کو ہاتھ میں لیا، قانون کی پاسداری کی بجائے وہ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں ،ایک عام پاکستانی فواد چودھری کے اس رویئے سے کیا سبق لے گا سب کے سامنے ہے، فواد چوھدری پہلے بھی سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار چکے ہیں انکے رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی، وزیراعظم عمران خان کو چاہئے کہ کابینہ سے ایسے لوگوں کو فارغ کریں جو قانون کی پاسداری کرنے کی بجائے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں اور پھر بے شرمی اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں، مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں تو اس امر کا ساتھی اینکر کے ساتھ انکشاف کیا تھا کہ فواد کی ویڈیو آںے والی ہے، فواد چودھری میں ہمت تھی تو اس پروگرام میں آ کر جواب دیتے اور اس کو جھوٹ ثابت کرتے لیکن انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا اور قانون شکنی کی.

مختلف پارٹیاں بدلنے والے فواد چودھری جب سے حکومت میں آئے ہیں صحافیوں اور اپوزیشن کے خلاف بیانات ان کا وطیرہ بن چکا ہے یہاں تک کہ ایک نجی تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا,سمیع ابراہیم نے  کہا تھا کہ  ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.

سینئر صحافی و واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے رابطہ کیا تھا

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

وزیرِاعظم عمران خان نے فیصل آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہارکیا ۔

Leave a reply