فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے قمری کیلنڈر کے لئے باضابطہ کمیٹی بنا دی جو اگلے پانچ برسوں کے چاند کا فیصلہ کرے گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کمیٹی بنائی ہے جس میں طارق مسعود،وقار احمد اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ، محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل، ابو نسان شامل ہیں . کمیٹی اگلے پانچ برسوں کے لئے رمضان المبارک، عیدین، محرم کے حوالہ س درست تاریخ طے کرے گی.
واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں مدد ملے گی.