رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا
الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا۔اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا، اس متعلق چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ مشورہ دینے والے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں،کنڈی لگائیں اور اس کو رکھ کے دو چھتر لگائیں۔
خیال رہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی
ذرائع کے مطابق رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل اسپتال کے عملے نے فواد چوہدری کو صحت مند قرار دیا۔فواد چوہدری نے رہائی کے وقت اپنا سامان اور کپڑے غریب قیدیوں کو دینےکی درخواست کی۔
فواد چوہدری کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد فواد چوہدری کے استقبال کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔