فواد چوہدری کا بیان قابل مذمت ہے،وہ پشتونوں سےدو دن میں معافی مانگیں ،انجینئرامیرمقام

0
61

پشاور:وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ فواد چوہدری نے جو نامناسب الفاظ پٹھانوں کے لیے استعمال کیے ہیں وہ قابل مذمت ہیں،فواد چوہدری پشتونوں سے دو دن میں معافی مانگیں ، آڈیو لیک سے پتہ چل رہا ہے کہ عمران خان کن دھندوں میں شریک ہیں،آڈیو لیک میں عمران خان بندے خریدنے کی بات کر رہا ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم…

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ امیر مقام نے کہاکہ فواد چوہدری نے پٹھانوں کیلئے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری خیبرپختونخوا کے پٹھانوں سے فوری مانگیں ورنہ ان کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے نہیں دیاجائیگا۔

مریم نواز لندن پہنچ گئیں: خاندان کے افراد سے 4 سال بعد ملاقات

انہوں نے کہاکہ عمران کی آڈیولیک نے یہ ثابت کردیاہے کہ وہ کن دھندوں میں ملوث ہیں خود بندے خریدتا ہے اور دوسروں کو بدنام ،عمران خان لوگوں کو تیار کر رہاہے ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں ، اسلام آباد پر چڑھائی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹے بیانات دیکر لوگوں کو گمراہ کر رہاہے’میں عمران خان کو لیڈر سمجھنا بھی جرم سمجھاتا ہوں’پاکستان کو ہر جگہ بدنام کرنے میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی’

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات محنت کرکے قوم کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور انشااللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہی ہوں گے،عمران خان اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کے لیے عوام کا استعمال کر رہاہے ‘ جیسے پہلے عوام نے عمران خان لانگ مارچ کو مسترد کیا تھا اس بار بھی نام نہاد تحریک آزادی میں تنہا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخوا کے لیے جعلی بجٹ بنادیا ہے جس سے یہاں کی عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ملے گا۔

Leave a reply