فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی

0
34

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی

نیب کورٹ لاہورمیں درخواست میں چیئرمین نیب ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے فواد حسن فواد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری خلاف قانون کی گئی

نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، نیب کی جانب سے انہیں گرفتار بھی کیا تھا، فواد حسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد نے اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے ،نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے راولپنڈی میں 50 کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلاٹ لیا،فواد حسن فواد کے راولپنڈی کے ایک 15 منزلہ پلازے میں 3 ارب 85 کروڑ روپے کے حصص سامنے آئے

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

Leave a reply