راولپنڈی: تحریک انصاف کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی ایک قاتلانہ حملے میں جانبحق ہوگئے ہیں

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئے۔

خیال رہے کہ مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے۔ ماجد حسین ستی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد بھی تھے۔ریسکیو حکام نے مقتول ماجد حسین کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

Shares: