فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ،تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔
گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے۔گزشتہ دو ادوار میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جی بی کو کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ جی بی انتخابات کے نتائج نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لیے واضح پیغام ہیں۔ اپوزیشن "میں نہ مانوں” کے بیانیے سے نکلے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ حیرت ہے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد پی ڈی ایم پارٹیوں نے گلگت بلتستان میں اتحاد نہیں بنایا۔

گلگت بلتستان میں حقیقی ترقی، تبدیلی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے

Comments are closed.