پنجاب پولیس افسروں کےاحکامات ماننے سےانکارکر دے :فضل الرحمان نےتکفیراوربغاوت کا درس دینا شروع کردیا

0
57

لاہور:پنجاب پولیس افسروں کے احکامات ماننے سے انکار کر دے : فضل الرحمان نےتکفیراوربغاوت کا درس دینا شروع کردیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف جارحیت میں ناکامی کے بعد ملک میں تکفیراوربغاوت کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے ملک میں نفرت اورشورش پیدا کرنی شروع کردی ہے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران ریاست کے احکامات ماننے سے انکارکردیں

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو جانا ہوگا ،

مولانا فضل الرحمن نے الزام دھرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسکے وزراء دہشتگرد ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ یزیدی حکومت ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کربلا برپا کر دیا گیا ہے ، جو معاہدات ہوئے ہیں اسکو پارلیمنٹ میں لایا جائے ، کیونکہ دہشتگرد کےساتھ معاہدہ کرنے والا بھی دہشتگرد ہی کہلائے گا

Leave a reply