وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6لاکھ سے 12لاکھ تنخواہ پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا گیاہے ،
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پینل پر ٹیکس 18سے کم کر کے10فیصد کر دیا گیا ہے، ٹیکس کا نفاذ سولر پینل کے 46فیصد پرزہ جات پر ہو گا، 5کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے علاوہ گرفتاری نہیں کر سکے گا، ٹیکس معاملات میں گرفتاری کیلئے 3بار نوٹس،انکوائری سے انکار یا ریکارڈ ٹیمپر کا ہونا ضروری ہو گا، گرفتاری کی منظوری 3رکنی کمیٹی دے گی ،24گھنٹو ں میں عدالت پیش کیا جائےگا،درآمدی سولر پینلز کی قیمت میں 4.6فیصد اضافہ ہو گا، بجٹ 2025‑26 ایک تاریخی آزادی و یکجہتی کے عہد میں پیش کیا جا رہا ہے، اور اس کے ذریعے ملک میں مالی استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے، بیرون ممالک سے رُوپے 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جن کی توقع 37–38 ارب ڈالر تک بڑھنے کی ہے، جب کہ محصولات میں اضافے سے 400 ارب روپے مزید آمدنی حاصل ہو چکی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا، درآمدی سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کیا گیا، ساتھ ہی ذخیرہ اندوزی روکنے کے اعلانات کیے گئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 716 ارب روپے کر دیا گیا تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچے ، بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر بغاوت کی صورت میں پاکستان کو پانی کے حوالے سے سخت جواب دینے پر مجبور کیا.