ملک ریاض ایف بی آر کے گھیرے میں آ گئےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اربوں روپے کے ٹیکس نادہندہ کی جائیداد نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 138(2)(a) اور انکم ٹیکس رولز 2002 کے رول 162 کے تحت ٹیکس نادہندہ کی درج ذیل غیر منقولہ جائیداد عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی:

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مال آف اسلام آباد، جناح ایونیو، بلاک J، ایف 7/1، بلیو ایریا، اسلام آباد
ٹیکس کی واجب الادا رقم، 26,466,222,636 روپے (چھببیس ارب چھیاسٹھ کروڑ بائیس لاکھ چھببیس ہزار چھ سو چھتیس روپے) ہے،جو ادا نہیں کی گئی اس وجہ سے مال آف اسلام آباد کو نیلام کیا جائے گا،نیلامی لارچ ٹیکس پیئرز آفس پلاٹ نمبر 20، موو ایریا، جی 9/1، اسلام آبادمیں کی جائےگی

ایف بی آر حکام کے مطابق یہ نیلامی ایک مثال کے طور پر کی جا رہی ہے تاکہ دیگر ٹیکس نادہندگان کو خبردار کیا جا سکے کہ قانون سے بچنا ممکن نہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ریاست کی رٹ کو قائم کرنا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

Shares: