پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اضافی اختیارات دیے جانے کے خلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام اور کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما جاوید بلوانی نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ تاجر برادری ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات کے خلاف پرامن احتجاج کرے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کہا کہ وہ نہ صرف ہڑتال میں شریک ہوں گے بلکہ اسے بھرپور انداز میں لیڈ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی ملک بھر کے تمام چیمبرز کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجر برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
کراچی چیمبر کے جاوید بلوانی نے کہا کہ 19 جولائی کو کاروبار بند رکھا جائے گا اور ایف بی آر کے قوانین 37AA اور 37B کے خلاف ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور راولپنڈی چیمبرز بھی ہڑتال میں شریک ہوں گے۔ جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی عزت کے ساتھ ٹیکس دینا چاہتی ہے، لیکن ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات کے تحت کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا۔
لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری
استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل
2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد
وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف