فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، لہٰذا ٹیکس دہندگان کو دی گئی حتمی تاریخ تک اپنے واجبات پورے کرنے کی ضرورت ہے۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب بعض حلقوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ممکنہ توسیع کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی خبروں کی تردید کر دی