اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائد کے ٹیکس جمع کرنےکا ریکارڈ بنالیا۔
باغی ٹی وی :فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے، دسمبر میں جاری 38 ارب روپےکے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی984 ارب روپےرہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں 4468 ارب روپےکی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کرلیں، دسمبر میں ریکارڈ 1021 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔
جولائی تا دسمبر کےلیے ٹیکس وصولیوں کاہدف 4425 ارب روپے رکھا گیا تھاپہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4468 ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں ایف بی آر کا کہنا ہےکہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہوچکا ہے، صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلیریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔