پاکستان مخالف شرپسند قوتوں کے ناپاک منصوبے ہمیشہ ناکام ہوں گے،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد ولید

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جان پر کھیل کر حملہ ناکام بنایا جس پر سیکورٹی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں، بھارت نواز گروہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے،سیکورٹی فورسز کے جوان وطن عزیز کے دفاع کے لئے بیدا ر ہیں،

مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن جتنی بھی سازشیں کر لے ،سیکورٹی فورسز قربانیاں دے کر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گی،دہشت گردانہ حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں جبکہ حملے میں‌جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان مخالف شرپسند قوتوں کے ناپاک منصوبے ہمیشہ ناکام ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور افواج پاکستان متحد اور ایک پیج پر ہیں، دہشت گردی کو ملکر شکست دیں گے.

Shares: