پشاورایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ہلاک تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا،دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارودی برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر جرات، ہوشیاری اور بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آوروں نے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کر دیا، مگر ہمارے جوانوں نے فوری ایکشن لیا اور دہشتگردوں کو انتہائی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جہنم واصل کر دیا۔اس بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں دو خودکش جیکٹس، آٹھ ہینڈ گرینیڈ اور جدید اسلحہ قبضے میں لے لیے گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آور خوفناک منصوبے کے ساتھ آئے تھے، لیکن ہماری جانباز سیکیورٹی فورسز نے انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔تین بہادر ایف سی کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، انکی قربانی نے بڑے سانحے کو روکا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق تینوں حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان جوانوں کی ہمت، جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اچانک لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ایف سی چوک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

Shares: