لنڈی کوتل:فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مشترکہ کامیاب منصوبہ ، ٹیکنیکل تعلیم کا آغاز ہوگیا

لنڈی کوتلَ،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شنواری کی رپورٹ)فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مشترکہ منصوبہ کامیاب، ٹیکنیکل تعلیم کا آغاز ہوگیا

تفصیل کے مطابق فرنٹیئر کور کے پی نارتھ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے مشترکہ کوششوں سے قائم کردہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لنڈی کوتل میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس انسٹیٹیوٹ میں پہلے بیچ کے 81 طلبہ نے مختلف فنی ٹریننگ کورسز شروع کر دیے ہیں۔ یہ تین ماہ کے کورسز علاقے کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ایک بہترین قدم ہے۔

اس انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور ان کی شخصیت کو نکھارنا ہے۔ اس طرح وہ نہ صرف معاشرے کے مفید شہری بن سکیں گے بلکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

لڑکوں کے لیے الیکٹریشن، کمپیوٹر آپریٹر، موٹرسائیکل اور جنریٹر آپریٹر اور ویلڈر کے کورسز جبکہ لڑکیوں کے لیے سلائی کڑھائی/ٹیلرنگ اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے کورسز شروع کیے گئے ہیں۔

یہ انسٹیٹیوٹ علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔ اس سے نہ صرف انہیں روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ ان کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔

Comments are closed.