سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے تازہ وِلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول اور راجستھان بارڈر کے قریب فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جو آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہیں گی۔
مبشر لقمان نے کہا کہ بھارتی فوج اس وقت "ریڈ الرٹ” پر ہے جبکہ بھارتی فضائیہ کی مشقوں کو "جنگی تیاری” کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان بھی بھرپور ردِعمل کے لیے تیار ہے اور اس مرتبہ بھارت کو "دو بڑے سرپرائز” ملیں گے۔انہوں نے اپنے وِلاگ میں بتایا کہ بھارت مسلسل جنگی ساز و سامان خرید رہا ہے، جس میں فرانس سے 114 نئے رافیل طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے۔ تاہم فرانسیسی حکومت نے ان طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے بھارت کی دفاعی حکمتِ عملی کو دھچکا لگا ہے۔
مبشر لقمان کے بقول، بھارت خلیج بنگال میں 5000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرنے جا رہا ہے، جس پر امریکہ نے بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان "سیز فائر برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج” ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت بھی جنگ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، کیونکہ توانائی اور اسلحہ کے معاملے پر وہ مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کر رہا ہے۔
آذربائیجان کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ