گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار )وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ کیا،ریجنل دفترمیں وفاقی محکموں اور ا داروں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں میاں محمد شفیع، ایڈوائزر(انچارج)، ,شاہد لطیف خاں، ایڈوائزر، محمد واصف سلیم، اسسٹنٹ ایڈوائزر گیپکو، سوئی گیس، ای او بی آئی، نادرا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان پوسٹ آفس، پاکستان ریلوے، ایف آئی اے، ایس ایل آئی سی پی سیالکوٹ، پاسپورٹ، یوٹیلیٹی سٹور ، اسٹیٹ لائف آفس کے نمائندوں کی شرکت ۔
وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ اجلاس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمے/ ادارے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ میں آتے ہیں جن کی کارکردگی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جاتا ہے۔گزشتہ سال 0.2 ملین سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں سے 15000 بیرون ملک مقیم شہریوں سے متعلق ہیں
وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے بلوں سے متعلق ہیں۔ شکایات میں تقریباً24 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ محتسب آفس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ وفاقی محتسب کا ادارہ 60دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہے،محکمہ شکایات پر 75فیصد عملدرآمد کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔گزشتہ سال کے الیکٹرک اور دیگر یوٹیلیٹی ڈیپارٹمنٹس سے متعلق تقریبا ایک لاکھ 94ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 700سے 800درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ دیا جاتا ہے ۔
وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ عوامی اعتماد میں اضافے کی وجہ سے محتسب آفس میں عوامی شکایات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محتسب کا ادارہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہےاورعوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے۔
وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ محتسب کے علاقائی دفاتر کے قیام سے عوام کو ادارے تک باآسانی رسائی میں مدد ملی ہے اور وہ اپنی شکایات حل کروا رہے ہیں۔