مزید دیکھیں

مقبول

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

بھارت نے حکومتِ پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو...

پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 14 ویں...

دس برس میں 55 کھرب کا نقصان،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پاکستان کے 23 سرکاری اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے...

وفاقی محتسب اعجاز قریشی 30 اپریل کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی 30 اپریل کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے۔ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد زاہد کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اپنے دورے کے دوران کئی اہم سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وہ ریجنل سیکرٹریٹ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ڈیرہ غازی خان کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلاء، میڈیا نمائندگان اور عوامی شخصیات شریک ہوں گی۔
افتتاح کے بعد اعجاز احمد قریشی ای-خدمت مرکز کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروسز کی فراہمی کے معیار اور مختلف محکموں کے ساتھ عوام کی شکایات کے ازالے کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی محتسب اپنے دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان کے مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور عوامی شکایات کے فوری ازالے، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

اس موقع پر وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے، جس میں وہ وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی، شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے قیام اور اس کی توسیع سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے آسان رسائی حاصل ہو گی اور بغیر کسی قانونی پیچیدگی کے فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے وفاقی محتسب پاکستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس دورے سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مزید تیزی آئے گی اور ادارہ جاتی بہتری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں