کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی-
باغی ٹی وی: 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی،کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا، 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے، شیئر بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94 ارب روپے بڑھ کر 11172 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہےایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 235511 روپے ہےدوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔








