کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری

کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد فیس موصول ہوئی ہے
0
224
ecp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری کردی گئیں ۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات 2024 کے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد فیس موصول ہوئی ہے، اس میں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 8312 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 24 کڑور 93 لاکھ 90 ہزار روپے موصول ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 7713 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 23 کڑور 13 لاکھ 90 ہزار روپے، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 459 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 1 کڑور 37 لاکھ 70 ہزار روپے موصول ہوئے۔

کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کے لئے 140 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 45 لاکھ روپےموصول ہوئے اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے 20304 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 40 کڑور 60 لاکھ 80 ہزار روپے الیکشن کمیشن کوموصول ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 18546 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 37 کڑور 9 لاکھ 20 ہزار روپے موصول ہوئےصوبائی اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کے 1365 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 2 کڑور 73 لاکھ روپے، اقلیتوں کی نشستوں پر 393 کاغزات نامزدگی کی فیس کی مد میں 78 لاکھ 60 ہزار روپے موصول ہوئے۔

ڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار ہوتی ہیں،رپورٹ

دوسری جانب 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں 2024 کے الیکشن میں 33 فیصد زیادہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اگلے سال کے شروعات میں ہونے والے عام انتخابات کیلیے مجموعی طورپرمختص جنرل 859 سیٹوں کیلیے ریکارڈ 28686 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

2018 کے انتخابات میں 21425 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں 27998 امیدواروں نے اپنے پیپرز جمع کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن سے حاصل تفصیلات کے مطابق 7713 امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل سیٹوں کیلئےکاغذات جمع کرائے ہیں دلچسپ طورپہلی بار 471 خواتین نے قومی اسمبلی کی جنرل سیٹوں کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں 802 خواتین نے صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل سیٹوں کیلیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں مجموعی طور پر صوبائی سیٹوں پر 18546 امیدواران نے صوبائی اسمبلیوں کی تمام جنرل سیٹوں کیلیے پیپر جمع کرائے ہیں 459 خواتین نے قومی اسمبلی کی خواتین کیلیے مخصوص 60 سیٹوں کیلیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے جے یو آئی میں شامل

صوبائی اسمبلیوں کی 132 مخصوص نشستوں کیلیے 1365 خواتین نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں قومی اسمبلی کی دس اقلیتوں کیلیے مخصوص سیٹوں کیلیے 150 امیدواروں نے اپنی درخواستیں الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کرائی ہیں صوبائی اسمبلیوں کی غیرمسلموں کی 24 مخصوص نشتوں کیلیے 392 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں صوبائی اور قومی اسمبلوں کی 859 جنرل سیٹوں کیلیے انتخابات 2024 الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ 2434 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 859 جنرل سیٹوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس طرح تحریک انصاف کے امیدواران کی تعداد زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ 2134 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں 1651 امیدواران جن کو پی پی کی حمایت حاصل تھی اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں، تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ 1478 امیدواران بھی میدان میں ہیں، تاہم حتمی معلومات کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد ہی آئے گی۔

نان فائلرز کی رجسٹریشن کیلئےکاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع

Leave a reply