کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوند ذوالفقار مرزا کوالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: سندھ ہائیکوٹ میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نےسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے خاوند ذوالفقار مرزا کی آئینی درخواستیں منظور کرلیں-

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقارمرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھےقومی اسمبلی کے علاوہ ذوالفقارمرزا نے پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

بل بورڈزپر جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ

ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے بینک نادہندہ ہونے کے الزامات پر دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا گیا-

پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی …

Shares: