پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نےماریہ بی، ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر اور یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق جاری حالیہ تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ژالے سرحدی نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم، خواتین کی صلاحیتوں اور سوشل میڈیا پر موجود مختلف شخصیات پر کھل کر گفتگو کی،حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلتی بائیک پر کھڑے ہو کر اسٹنٹ کرتے دیکھا گیا، جبکہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں آنکھیں بند کر کے پیروں سے گاڑی چلاتے دیکھا گیا تھا۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے صرف ویوز کی خاطر اس طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق ژالے سرحدی سے سوال پوچھا، اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو لازمی اس کا اثر عوام پر ہوتا ہے، پھر چاہے مشہور شخصیات یہ کہیں کہ یہ میرا ذاتی فعل ہے، یہ ذاتی فعل نہیں رہتا، کہیں نہ کہیں عوام اس سے متاثر ہوتی ہے۔
ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل
انہوں نے کہا کہ چلیں فنکاروں کے پاس اتنی گنجائش ہے کہ ہم اکثر شوٹ کر رہے ہوتے ہیں اور اس کی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ نہیں کیا جاسکتا، ہانیہ کا معاملہ بھی یہی تھا وہ کسی پروجیکٹ کی شوٹ کر رہی تھیں اس لیے ان کا قصور نہیں ہے لیکن ڈکی بھائی نے ویوز کی خاطر ایسا کیا ڈکی بھائی نے ویوز کی خاطر بہت سارے غلط کام کئے ہیں اسی لیے آج گرفتار بھی ہیں، میرا نئے آنے والوں کو یہی مشورہ ہے کہ وہ اس طرح کے کام نہ کریں۔
اداکارہ نے فیمنزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے،فیمنزم محض خواتین کی صلاحیتوں اور محنت کی بنیاد پر انہیں مساوی حقوق دینا ہے، نہ کہ جنس کی بنیاد پر تنخواہ یا مقام کا تعین کرنا،خواتین کو گھر پر رہنا یا کیریئر اختیار کرنا دونوں ہی ان کے انتخاب کا حصہ ہیں اور یہ بھی فیمنزم کی سوچ سے منسلک ہے۔
منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان
ژالے سرحدی نے مشی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اچھی اور درست ویڈیوز بناتی ہیں، تاہم ہر موضوع پر بات کرنا ضروری نہیں ہوتا،اداکارہ نے ماریہ بی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر منفی ویڈیوز بناتی ہیں جو پاکستان کا عالمی سطح پر منفی تاثر پیش کرتی ہیں، اس لیے وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں ماریہ بی جان بوجھ کر متنازع موضوعات پر بات کرتی ہیں جن سے انہیں لگتا ہے کہ وہ مقبول ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اکثر ہم جنس پرستی اور ٹرانس جینڈر کے موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں، اور ان دنوں وہ لاہور میں منعقد ہونے والی مبینہ نامناسب پارٹی کے دعوے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔
وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک