حال ہی میں خبریں آئیں تھیں کہ اکشے کمار فیروز نڈیاڈوالا کی فلم ہیرا پھیری تھری میں کام نہیںکریں گے کیونکہ وہ اس فلم کے سکرپٹ سے خوش نہیں ہیں ان کے مطابق سکرپٹ کمزور ہے۔ دوسری طرف یہ افواہیں تھیں کہ فیروز نڈیاڈوالا نے کارتک آریان کو سائن کیا کیونکہ اکشے کمار نے زیادہ قیمت بتائی تھی۔ اگرچہ اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے کہ اکشے نے ایسی کوئی ڈیمانڈ کی یا نہیںتاہم انٹرنیٹ پر ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر آوارہ پاگل دیوانہ 2 اور ویلکم 3 بنانا چاہتے ہیں۔بالی وڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 کے لیے اپنی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا، اس لیے فیروز
نڈیاڈوالا کے پاس کارتک آریان کو بورڈ میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔اس رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ فیروز نڈٰیاڈ والا نے اکشے کمار کو بہت زیادہ منانے کی کوشش کی لیک انہوںنے اپنے معاوضے میںکمی لانے سے انکار کر دیا . جس کے بعد فیروز نے ہیرا پھیری 3 کے لیے کارتک آریان کو کاسٹ کیا۔دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کارتک آریان ہیرا پھیری تھری میں بالکل بھی اکشے کمار کا کردار ادا نہیںکرہے ان کے لئے ایک الگ کردار تخلیق کیا گیا ہے.