فیروز خان بھی امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں بول پڑے

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے آواز اٹھا دی۔

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کے اس بیان کے بعد طلبا نے مطالبہ کیا تھا کہ امتحانات کینسل کئے جائیں کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز ، کالجز بند ہونے کی وجہ سے ان کا سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے جس کے بعد شوبز شخصیات بھی طلبہ کی حمایت میں سامنے آئیں اور ملک میں بڑھتے کورونا کی شرح کے پیش نظر حکومت سے امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جن میں اب فیروز خان بھی شامل ہوگئے ہیں-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار فیروزخان نے اپنے پیغام میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کینسل کر یں اور جانیں بچائیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکارعاصم اظہر اور وقار ذکاءبھی طلباءکے حق میں آواز اٹھا چکے ہیں-

آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا…

کلاس اول سے ہشتم تک سکولوں کوبندرکھنے کے فیصلے کی توسیع کی مذمت کرتا ہوں:کاشف مرزا

عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

Comments are closed.