پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان سال 2021 میں کونسا اہم کام کریں گے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مُسکرا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں فیروز خان کار میں موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
فیروز خان نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 2021 میں پرواہ کم کرنی ہے جبکہ اپنی ذات پر توجہ زیادہ دینی ہے۔
اُنہوں نے ہیش ٹیگ میں ONLYWAYFROMHEREISUP لکھا یعنی 2021 میں ہمارے پاس اس راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
فیروز خان نے خود کو اقبال کا شاہین قرار دیا
فیروز خان نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود تھے اور فیروز خان نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔
فیروز خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم کے چند سطر لکھے تھے:
فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی
دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا…
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا
تیرے زمان اور مکاں اور بھی ہیں
گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
واضح رہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس جوڑی سے متعلق یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکار اور اُن کی اہلیہ نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔