فیروز والا، کچہری کے باہر دو گروپوں میں تصادم ،پولیس نے کتنا اسلحہ قبضے میں لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروز والہ کچہری کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا معاملہ .پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برامد کر لیا اور ملزمان کی گاڑیاں ضبط۔ کر لیں
پولیس کے مطابق دونوں پارٹیاں آج صبح پولیس سٹیشن مریدکے سٹی میں درج دہرے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے فیروز والہ کچہری آئیں تھیں۔ فیروز والہ کچہری کے باہر سروس روڈ پہنچنے پر دونوں پارٹیوں کے افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ڈولفن سکواڈ کی کال پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا۔
شاہدرہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور شہریوں کی جانیں بچائیں۔ پولیس کی فوری کاروائی کی وجہ سے فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ملزمان کے قبضےسے 02 عدد اے کے 47، 01 رپیٹر،01 عدد 44 بور رائفل اور 02 عدد 9- ایم ایم پسٹل اور دیگر اسلحہ برامد ہوا،فیروز والہ کچہری کے وکلاء اور پیشی پر آئے سائلین نے ملزموں کی بروقت گرفتاری پر لاہور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں پاٹیاں ماضی میں بھی سنگین جرائم میں ملوث اور گینگز کے طور پر کاروائیاں کرتی ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بروقت کاروئی اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر ایس پی سٹی،ڈولفن ٹیم اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی ہے۔








