وزارت بحری امور نے فیری لائسنس کے اجرا کا دورانیہ چھ ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے فیری سروس کے ابتدائی تجرباتی مرحلے کے لیے روٹس اور فریم ورک کی تیاری جاری ہے، جبکہ چند ہفتوں میں فیری سروس کا مکمل روڈ میپ جاری کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ نے وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کو اس عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹل اور سنگل ونڈو سسٹم پر منتقل کیا جائے تاکہ غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے اور فوری فیصلے ممکن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیری آپریٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، اور بینک یا انشورنس گارنٹی کے دونوں آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔وزارت بحری امور کے حکام نے فیری سروس کے اجرا کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔ پرائیویٹ آپریٹرز اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری سروس ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے ایک سستا، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری متبادل بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سروس سیاحت، کاروبار اور مذہبی سفر کو بھی فروغ دے گی، اور کاروباری برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

پی آئی اے کی پرواز کا سامان مدینہ منورہ میں رہ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

Shares: