میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز پر کریک ڈاؤن پہلی بار 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب نے کھاد ڈیلروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ذخیرہ اندوزی مہنگے داموں فروخت اور ریکارڈ نہ ہونے پر ڈنڈا اٹھا لیا،

جس کے مطابق مہاراج فرٹیلائزر، راجہ اینڈ کو، موئیز فرٹیلائزر، پرکاش فرٹیلائزر سمیت دیگر پر فرٹیلائزر ایکٹ 1994 کے تحت تقریبا 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے،

اسسٹنٹ کمشنر شہریار حبیب نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایت ملی تھی جس پر کارروائیاں جاری ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کھاد اور کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگے داموں فروخت برداشت نہیں کی جائے گی،

Leave a reply