باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل ایکٹوسٹ میڈم حسنہ قریشی کیجانب سے گوٹھ بچو کولھی دھابیجی میں دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر ویرجی کولھی ٹھٹہ بار کے وکلاء فرحان شمس میمن ایڈووکیٹ امداد سرکی پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء حیدر سموں جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان کے چیئرمین وحید اللہ، علی گل جوکھیو، آرائیں اتحاد کے رہنماء کاشف علی آرائیں کو خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کیا گیا اس موقعہ پر اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا میڈم حسنہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر انسانیت کا درس دینا چاہئے انہوں نے اس موقعہ پر دیئے بھی جلائے گئے اور بھجن کا اہتمام کیا گیا جبکہ میڈم حسنہ قریشی کیجانب سے خصوصی طور پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا
ٹھٹھہ : سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
