کراچی: ایف آئی اے نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا، اے ٹی سی میں بھی پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ کے دو مقدمات میں عدالت نے ملزم ارمغان کو جیل بھیج دیا۔
باغی ٹٰی وی : انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل میں مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی گرفتاری کیلئے منتظم عدالت سے رجوع کر لیا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج ہے، تفتیش کیلئے ملزم کی کسٹڈی دی جائے،عدالت نے کہا کہ جہاں ملزم کا مقدمہ زیر سماعت ہے، اسی عدالت سے رجوع کیا جائے بعد ازاں، ایف آئی اے حکام نے متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیا،متعلقہ عدالت نے جواب دیا کہ ریمانڈ دینے کا اختیار منتظم عدالت کا ہے۔
لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ گرفتار
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس مقابلہ اقدام قتل اورغیرقانونی اسلحہ کے دومقدمات کی سماعت میں عدالت نے ملزم ارمغان کو تینوں مقدمات میں جیل بھیج دیا دورانِ سماعت جج نے کہا کہ کیا آپ کو جسمانی ریمانڈ چاہیے، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں آپ ملزم کو جیل کسٹڈی کر دیں،اس کے ساتھ ہی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار