عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5487 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوج کا انخلا شروع کر دیا
سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے
جوبائیڈن کا امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان
کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط