ایف آئی اے علیمہ خان کو ہراساں نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

0
130
pti

اسلام آباد ہائی کورٹ،بانی پی ٹی آئی عمران خا ن کی بہن علیمہ خانم کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے ،ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی بھی نہ کرے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار شیراز رانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا میٹیریل موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو ، علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری یا شکایت کو خارج کیاجائے ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے رپورٹ منگوا لیتے ہیں دیکھتے ہیں انکوائری ہے بھی کہ صرف شکایت ہے، ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے ،آپ کو رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں ، اس دوران ایف آئی اے علیمہ خان کو ہراساں نہ کرے ، کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا علیمہ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے جاری نوٹسز معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے، دو فرروی کو جاری کئے گئے نوٹسز معطل کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے، عدالت فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے،بتایا جائے کہ کن الزامات اور شواہد کے تحت نوٹسز جاری کئے گئے تاکہ درخواست گزار کو قانونی دفاع کا حق مل سکے،

واضح رہے کہ وزرات داخلہ کی شکایت پر علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، علیمہ خان کو چھ فروی کو سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا ہے،علیمہ خان پر ریاست کے خلاف نفرت انگریز تقاریر کرنے کا الزام ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے۔ اداروں کو متنازع کرنےکا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،علیمہ خان پر نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا ہے،علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تا ہم وہ پیش نہ ہوئیں اور نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کر دیا

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Leave a reply