چوہدری پرویز الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ،عدالت نے چوہدری پرویزالہی کی رہاٸی کی روبکار جاری کر دی ،پرویز الہی کی جانب سے فرخ امین رانا ایڈووکیٹ نے مچلکے جمع کروائے
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ,عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب ، تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی ہے ،سپیشل کورٹ سینٹرل نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا پرویز الہی نے رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی پرویز الہی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کی ہے عدالت نے پرویز الہی کو دس ہزار روپے کے مچلکے داخل کرنے بھی حکم دیا ہے
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،
پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،