کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دئیے، جس کے باعث امیگریشن سسٹم بند ہوگیا۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کی تاروں کو کتر ڈالا چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا، 8 پروازوں کے مسافروں کا امیگریشن ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا-

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گزشتہ رات 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں ہوئی۔

فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا، ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے، ایف آئی اے نے سی اے اے سے فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ کے باعث امیگریشن میں تاخیر ہوئی اور متعدد پروازیں دیر سے روانہ ہوئیں، کسی بھی ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ والے مسافر کو چھوڑا نہیں گیا، کیبل فوری بحال نہیں ہوئے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے امیگریشن سسٹم چلانا مشکل ہو جائے گا، انٹرنیٹ ڈیوائسز زیادہ دیر تک امیگریشن سسٹم کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی۔

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن سسٹم کی بندش سے ای سی ایل، اسٹاپ اور دیگر لسٹ میں شامل مبینہ نام بھی چیک نہ ہوسکے جب کہ مسافروں سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لے کر انہیں سفر کی اجازت دی گئی سسٹم کی بندش کے باعث ائیر پورٹ لاؤنج میں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں جس وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں 30 منٹ سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے منیجر عرفان خان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوہوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےِ، کیبل فالٹ کہاں آیا ہے، سی اے اے کی ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔

معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا

Shares: