ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد ائرپورٹ کی بڑی کارروائی،مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
مسافر فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہے تھے،آف لوڈ ہونے والے مسافروں میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ اور محمد سلیمان شامل تھے،مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے،مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسہ دے کر روس جا رہے تھے،ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا،کم عمر مسافر سمیع اللہ اور سلیمان کو جعلی کھلاڑی ظاہر کیا گیا،گرفتار ٹیم کے مبینہ ہیڈ اقبال مرتضی کے پاس کوئی رجسٹریشن یا روس سے دعوت نامہ موجود نہ تھا،گرفتار ٹرینرز شاہزیب خان اور عبدالوہاب کو بھی کھیل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں،مسافروں کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مزید تحقیقات جاری ہیں