ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم محمد آصف کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال 43 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار
یونان کشتی حادثہ کیس ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کی کارروائیاں،یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں، ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاھور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی ہدایت پر ٹیموں نے مختف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان، محمد رشید، رضوان علی اور عمران اسلم شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک کینیڈا، اٹلی اور یو اے ای ملازمت کا جانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک بھیجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ملزمان کو مختلف کارروائیوں میں لاھور اور قصور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایف ائی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔معصوم شہریوں کی جمع پونجی سے کھیلنے والوں کو قانون کی مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

 یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

Shares: