وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے دو اہلکاروں کو کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے، اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں، جو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔

ترجمان کے مطابق دونوں اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کیے گئے ای ویزا کیس میں گرفتار ملزم زبیر احمد سے جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولت کاری کے بدلے 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی، اور اسے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ایف آئی اے نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ای ویزا اسکینڈل میں اب تک 6 ملزمان گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ ای ویزا اسکینڈل میں اب تک 6 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل ہیں.تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ اس گھناؤنے نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

این ڈی ایم اے کا ایک دن میں دوسرا بارش الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

وزارت داخلہ کی ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سخت تردید

Shares: