اسلام آباد:سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان گرفتار ملزمان میں طلحہ آصف اور عامر علی شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ ملزمان شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان اور فیملی ممبرز کو دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔
ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لیے گیے۔
دوسری طرف سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں وحید احمد، محمد بلال، رفاقت علی اور سمران حیدر شامل ہیں۔ملزم وحید احمد کو قصور جبکہ ملزم محمد بلال، رفاقت علی اورسمران حیدر کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نوسربازی کرتے ہوئے اے ٹی ایم بوتھ میں عام شہریوں سے ان کے کارڈز تبدیل کر لیتے تھے۔ملزمان جعلی بینک کے نمائندے بن کر بھی عام شہریوں کے اکاونٹ سے پیسے بٹورتے رہے۔ملزمان نے مجموعی طور پر عام شہریوں سے -/2,146,129 روپے ہتھیائے۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔