انڈونیشیا کے وزیردفاع نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انڈونیشیا کے وزیردفاع اور وفد نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کےدوران عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پرروشنی ڈالی، انڈونیشیا کے وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Shares: