چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان فولادی اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدرجناب ہان ژینگ،، اور وزیر خارجہ، جناب وانگ ایی، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتِ حال، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت روابط میں پیشرفت، اور باہمی جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا ، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی، اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، مشترکہ مشقوں اور دفاعی جدیدیت پر بات چیت ہوئی۔ دورہ دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات اور علاقائی امن کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور ایک مضبوط قوت قرار دیا،

Shares: