فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

0
45

دوحہ:قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا مدمقابل ہیں۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

فرانس کے خلاف فائنل شروع ہوتے ہی لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

لیونل میسی نے جرمنی کے لوتھر میتھیوز کو پیچھے چھوڑا ہے، انہوں نے 25 ورلڈکپ مقابلے کھیلے تھے۔

اس سے پہلے ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں فرانس کیخلاف دو گول کردیے، پہلا گول پینالٹی کک ملنے پر اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے کیا، 36 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوا تھا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہوئے ہیں۔فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، میسی کے پاس بطور کپتان ارجنٹینا کو ٹائٹل جتوانے کا موقع ہے۔

ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

Leave a reply