مزید دیکھیں

مقبول

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آف اپلائیڈ زووالوجی کا انعقاد

باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آف اپلائیڈ زووالوجی کا انعقاد ہوا جس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کوہسار یونیورسٹی مری، یونیورسٹی آف اوکاڑہ سمیت ملک کی کئی جامعات کے وائس چانسلرز،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ماہرین تعلیم شریک ہوئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہرنے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھاکہ تحقیق کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد معاشی اصلاحات، پیداوار میں بڑھوتری، بیسک سائنسزکی مدد سے معاشرے کی ترقی کے اسباب پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تحقیق بڑھے گی تو جدید ایجادات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا خکواجہ فرید یونیورسٹی کی تحقیق کا اعتراف ہی ہے کہ اسے 25 این آر پی یو جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی جدید لیبز اور پروگرامز کی مدد سے باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کے مشن پر عمل پیرا ہے اور ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جن سے نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جائے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔علم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ پسماندہ تصور کئے جانے والے اس شہر میں اس قدر منظم ادارے کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آکر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی عظمت کوسلام پیش کرتے ہیں۔ وہ فطرت کے شاعر تھے اور اس خطے میں لبرل مائنڈ سیٹ رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا اپلائیڈ زووالوجی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک کی ترقی مسلسل محنت سے ہی ممکن ہے۔ اس کانفرنس سے امپیکٹ فل ریسرچ میں اضافہ ہوگا۔ پیداوار بڑھانے کے طریقہ کار سامنے آئیں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کو شاندار پروگرام کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے آن لائن خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ اکیڈیمیا کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جامعات کو باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ تحقیق سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اجتماعی حکمت سے مسائل کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہی تعلیمی اداروں کو حقیقی مشن پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبییب بخاری،سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرزبریگیڈئیر رضوان اللہ،ڈاکٹر محمد اصغر،وی یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر محمد واجد ، رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر محمد صغیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر عمارہ سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں