وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان جس جنگ کا ذکر کر رہی ہیں، اگر بھارت نے وہ جنگ دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ ساتھ انہیں بھی بند کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں ہی لڑی جانی چاہیے، ’’دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے بے قرار یہ لوگ بھارتی میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں، ’’سلائی مشین بند ہے اس لیے دکھی ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو اس کا جواب دیا جائے گا، ۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے پاکستان کے 7 جہاز گرانے کا ذکر کئی بار کیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت، ملکی دفاع کے لیے کھڑے ہونا یا دین کی سربلندی کے لیے تیار ہونا ’’ریڈیکل اسلامزم‘‘ ہے، تو پھر یہ لیبل 25 کروڑ پاکستانیوں کے ماتھے پر ہے

گیارہواں این ایف سی اجلاس آج، وفاق اور صوبے بریفنگ دیں گے

پاکستانی سی-130 طیارہ امدادی ٹیم کے ساتھ کولمبو پہنچ گیا

قائد اعظم ٹرافی فائنل: کراچی بلیوز کی سیالکوٹ ریجنز پر 276 رنز کی برتری

Shares: