الاسکا: امریکا کا جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق منگل کے روز الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35 جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا کینیڈن کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی پائلٹ کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے ایئر فورس نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال
ایلسن ایئر فورس بیس فیئر بینکس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے 2016 میں ایلسن ایئر فورس بیس کو 54 ایف 35 طیاروں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد بیس میں نصف ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے توسیع کی گئی تھی۔ اس توسیع میں 36 نئے عمارتیں اور رہائشی یونٹ شامل تھے۔
بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی
گزشتہ سال مئی میں بھی ایک ایف 35 طیارہ نیو میکسیکو میں ایندھن بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اکتوبر میں بھی ایک ایف 35 طیارے کے پائلٹ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے غیر ضرور ی طور پر طیارے سے باہر نکل کر طیارے کو بے قابو چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارہ 11 منٹ تک بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا رہا، اور پھر جنوبی کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا۔