پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

0
65

لاہور:پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی، استعفی بھیجوا دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخی کلامی ہوئی، صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے۔

 

عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاوں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے، سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے۔

ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں، اجلاس سے چلا جاتا ہوں کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا، استعفی بھجوا دیا ہے جس کی تصدیق سردار حسنین بہادر دریشک نے بھی کر دی ہے۔

گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

Leave a reply